محترم / محترمہ!
آپ کی درخواست برائے آرایل این جی گھریلو کنکشن ہماری ویب سائٹ پر مذکورہ بالا حوالہ نمبر۔کے تحت موصول ہوئی ہے۔ یہ ایک عارضی حوالہ نمبر ہے۔ آپ کی درخواست پر ضروری جانچ پڑتال کے بعد رسید جاری کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کے عمل میں مندرجہ ذیل کوائف کو چیک کیا جاتا ہے۔
- درخواست دہندہ کا نام اور ولدیت/ زوجیت شناختی کارڈ کے مطابق ہو۔
- نادرا کی جانب سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ درست اور معیاد کے اندر ہو۔
- جائیداد (جہاں کنکشن درکار ہے) کے مکمل کاغذات اپلوڈ ہوں۔ جو واضح طور پر پڑھے جا سکیں۔
سوئی ناردرن کمپنی کی پائپ لائن گھر کے سامنے چالو حالت میں موجود ہو۔
- پتہ مکمل اور واضح ہو۔
- گھر ایسے علاقے میں واقع نہ ہو جسے متعلقہ ترقیاتی ادارے یا میونسپل کارپوریشن وغیرہ نے غیر قانونی قرار دے رکھا ہو۔
- مندرجہ بالاوجوہات کے علاوہ وقتا فوقتا جاری کردہ ہدایات کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔
آپ کی درخواست جانچ پڑتال کے مقررہ کوائف پر پورا نہ اترنے کی صورت میں کسی بھی وقت مسترد ہو سکتی ہے۔