صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

نئے RLNG پر مبنی گھریلو کنکشن کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات


کیا حکومت پاکستان نے مقامی (سسٹم) گیس پر گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی ہے؟
جی نہیں ۔ مقامی گیس پر پابندی ختم نہیں کی گئی۔ بلکہ حکومت پاکستان نے آر ایل این جی کنکشنز دینے کی اجازت دی ہے۔

آر ایل این جی کیا ہے؟
آر ایل این جی ، ری گیسیفائیڈ لیکئوفائیڈ آمد کی جاتی ہے۔ نیچرل گیس ہے جودر

: کیا آر ایل این جی ، سسٹم (مقامی) گیس سے مہنگی ہے ؟
جی ہاں – آر ایل این جی، مقامی گیس کے مقابلے میں مہنگی ہے۔ لیکن ایل پی جی کے مقابلے میں قدرے سستی ہے اوربا سہولت اور محفوظ ایندھن ہے۔

پرانے کنکشن جو مقامی گیس پر چل رہے ہیں ان کے متعلق کیا پالیسی ہے؟
پرانے کنکشن جو مقامی گیس پردیے گئے / چل رہے ہیں وہ مقامی گیس نرخ پر ہی چلتے رہیں گے۔

پرانے کنکشن جو مقامی گیس پر دیے گئے لیکن منقطع ہو گئے ان کنکشنز کے بارے میں کیا پالیسی اختیار کی گئی ہے؟
مقامی گیس کے جو کنکشن منقطع ہونے کے ایک سال کے اندر اندر ری کنکشن کروائیں گے وہ سسٹم (مقامی) گیس پر بحال کیے جائیں گے۔ اور ایسے کنکشن منقطع ہونے کے ایک سال کے بعد آرایل این جی نرخ پر بحال کیے جائیں گے۔

آر ایل این جی گھریلو کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کے بعد کنکشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
جن لوگوں نے پابندی سے پہلے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرادیا تھا وہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ ایس این جی پی ایل سے رجوع کریں۔
  • آرایل این جی معاہدے پر دستخط ۔
  • -آر ایل این جی کنکشن کے لئے رضامندی کا حلف نامہ
  • مقامی گیس اور آرایل این جی کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کا فرق مبلغ 15500 روپے جمع کرانا۔ (گھریلو آر ایل این جی کنکشن کی کل سیکیورٹی 20000 ہے اور اس کیس میں 4500 روپے سیکیورٹی پہلے سے جمع شدہ ہے) ۔
ایسی درخواستیں جو سسٹم گیس کنکشن کے لئے جمع کرائی گئی تھیں اور پراسیس نہیں ہوئیں ۔ وہ درخواست دہندگان آر ایل این جی کنکشن کے لئے نئی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

آر ایل این جی نئے کنکشن کے چارجز کتنے ہیں؟
نئے آر ایل این جی گھریلو کنکشن کے چارجز مندرجہ ذیل ہیں۔
  • سیکیورٹی (قابل واپسی) مبلغ 20000 روپے
  • سروس لائن چارجز: مبلغ 1500 روپے دس مرلہ تک کے لئے ، 3000 روپے دس مرلہ سے بڑے گھر کے لئے

آر ایل این جی کنکشن کے لئے کنکشن چارجز(ڈیمانڈنوٹس ، اضافی سیکیورٹی یا ارجنٹ فیس وغیرہ) کہاں جمع کرائے جاسکتے ہیں؟
کنکشن کے متعلق ہر قسم کے چارجز بینکوں یا آن لائن (بذریعہ ایزی پیسہ، جاز کیش وغیرہ) جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کیا کوئی شخص (سوئی گیس کمپنی کے دفاتر میں یا باہر) کسی قسم کی کیش وصولی کا مجاز ہے؟
ہرگز نہیں۔ کنکشنز سے متعلق ہر قسم کے چارجز بینکوں یا آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔ کوئی شخص سوئی گیس کمپنی کے نام پر کسی قسم کی نقد وصولی کا مجاز نہیں ہے۔

کیا میں کنکشن چارجز قسطوں میں ادا کرسکتا ہوں؟
نہیں

کیا نئے آر ایل این جی گھریلو کنکشن کے لئے کوئی فاسٹ ٹریک سکیم بھی متعارف کرائ گئی ہے؟
جی ہاں۔

نئے آرایل این جی کنکشن کے لئے ارجنٹ فیس کتنی ہے؟
25000 روپے

کیا میں ایک گھر میں جہاں پہلے سے مقامی گیس پر کنکشن لگا ہوا ہے۔ دوسرا/ اضافی کنکشن (دوسرے پورشن کے لئے) آر ایل این جی پر لے سکتا ہوں؟
جی ہاں – آپ مروجہ پالیسی ، میرٹ اور درکار دستاویزات فراہم کرکےاضافی کنکشن اپلائی کر سکتے ہیں۔

کیا آر ایل این جی کھانا پکانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی یا 24 گھنٹے ملے گی؟
آر ایل این جی کی فراہمی اس نظام سے ہوتی ہے جس طریقے سے سسٹم (مقامی) گیس فراہم کی جاتی ہے۔

کیا آر ایل این جی کے نرخ سلیب کی بنیاد پر ہوتے ہیں یا ایک ہی شرح (فلیٹ ریٹ) ہوتا ہے؟
اس وقت آر ایل این جی قیمت کی ایک ہی شرح (فلیٹ ریٹ) ہے۔

کیا آر ایل این جی گھریلو کنکشن کا بل ہر مہینے بھیجا جائےگا یا ہر ہفتے؟
آر ایل این جی گھریلو کنکشن کا بل ہر مہینے بھیجا جائےگا۔

کیا آر ایل این جی گھریلو کنکشن پر فکسڈ چارجز عائد ہوتے ہیں؟ جس طرح مقامی گیس کے ہر بل میں فکسڈ چارجز شامل ہوتے ہیں؟
جی نہیں۔

آر ایل این جی اور سسٹم گیس کی قیمت میں کیا فرق ہے؟
آر ایل این جی کی قیمت یکساں شرح پر مقرر کی جاتی ہے جبکہ سسٹم گیس کی قیمت مختلف سلیب میں مقرر کی جاتی ہے۔

کیا مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کے گیس کنکشن بھی آر ایل این جی پر دیے جائیں گے؟
جی ہاں۔

کیا نارمل میرٹ اور فاسٹ ٹریک گھریلو کنکشن کے لئے الگ الگ درخواست فارم ہیں؟
جی نہیں۔ دونوں کے لیے ایک ہی درخواست فارم ہے ۔ معزز کسٹمرز اس درخواست فارم پر اپنی پسند کے مطابق آپشن یعنی "نارمل میرٹ " یا "فاسٹ ٹریک" کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

کیا نارمل میرٹ اور ارجنٹ فیس کنکشن کی نئی درخواست کے لیے الگ طرح کی دستاویزات / کاغذات درکار ہیں؟
جی نہیں۔ دونوں کے لیے ایک ہی طرح کے کاغذات درکارہیں۔

نئی درخواست برائے آر ایل این جی کنکشن کے لیے کون سی دستاویزات درکار ہیں؟
نئے آر ایل این جی گھریلو کنکشن کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہیں۔
سوئی ناردرن دفاتر میں درخواست جمع کرانے کے لیے :
  • درخواست فارم مکمل شدہ
  • شناختی کارڈ کی کاپی (جو زائدالمیعاد نہ ہو)
  • جائیداد کے کاغذات کی کاپی۔
برائے ویب/ موبائل ایپ
  • شناختی کارڈ کی تصویر یا پی ڈی ایف اپ لوڈ کریں۔ (شناختی کارڈ زائد المیعاد نہ ہو)
  • جائیداد کے کاغذات کی تصویر یا پی ڈی ایف اپ لوڈ کریں۔