صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

بورڈ آف ڈائریکٹرز

Profile-Image

محترمہ روحی آر خان

چیئر پرسن

محترمہ روحی رئیس خان نے انسٹیٹوٹ آف بز نس ایڈمنسٹریشن کراچی سے MBA اور پنجا ب یونیورسٹی سے معاشیات اور ریاضی میں BA کیا۔ آپ بیکاری کے مختلف شعبوں جیسے کہ Development Banking، Lease Financing، Housing Finance، SME Financing، Islamic Banking، Investment Banking وغیرہ میں 35 سال سے زیادہ تجر بہ کی حامل ہیں۔ آپ مختلف مالیاتی اداروں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں کےعلاوہ بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر، پالیسی سازی اور سٹریٹیجک پلا ننگ کا 15 سال سے زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔ آپ Asian Leasing، لاہور سٹاک ایکسچینج،International Housing Finance Limited ، مشرق بنک (سامبا بنک)، PICIC اور Safe Way Mutual Fund کے بورڈزیر کام کرچکی ہیں۔ آپ National Development Finance Corporation میں بطور گروپ ہیڈ ٹیکسٹا ئیلز،Asian Leasing میں بطور چیف ایگز یکٹیو آفیسرTrust Investment Bank اور زرعی ترقیاقی بنک لمیٹیڈ میں بطور چیف آپر یٹنگ آفیسر بھی فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ آپ 2011-12 میں زرعی ترقیاتی بنک لمیٹیڈ کی قائم مقام صدر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

MD

جناب عامر طفیل

چیف ایگزیکٹو/مینیجنگ ڈائریکٹر

جناب عامر طفیل، مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ، پشیے کے لحاظ سے چارٹرڈاکاونٹینٹ اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکا ؤ نٹینٹس آف پاکستان کے رکن ہیں۔ آپ نے2004 میں SNGPL میں شمولیت اختیار کی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرسمیت متعدد کلیدی انتظا می عہدوں پر فائز رہے۔ SNGPL میں شمو لیت سے قبل آپ اندرون اور بیرون ملک، ملکی وبین الاقوامی تنظیموں اور مالیاتی اداروں کے مختلف شعبوں میں 27 سالہ و سیع تجربہ کے حامل ہیں۔

Profile-Image

جناب عفان عزیز

ڈائریکٹر

 

Profile-Image

جناب احمد عقیل

ڈائریکٹر

مینجنگ ڈائریکٹر ، شیخ فیولز، جناب احمد عقیل اس وقت نشاط پاور لمیٹڈ ، سٹی بلڈرز ،سٹی سی این جی اور شیخ سی این جی کے ڈائریکٹر ہیں. انہوں نے ڈائریکٹرجناب احمد عقیل ( مینجنگ ڈائریکٹر شیخ فیولز) حال میں شیخ اور سٹی سی این جی سٹی بلڈرز اور نشاط پاور لیمیٹڈ کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔ سوئی نادرن کے بورڈ کے لیے آپ کی طویل خدمات ہیں۔ اور آپ بورڈ کمیٹیوں کے فعال رکن ہیں۔ آپ ایوان صنعت و تجارت لاہور اور انجمن پاک قطر تجارتی کونسل کے رکن ہیں۔ آپ راوین ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کالج آف لاء سے قانون کی ڈگری کے حامل PICG سے سند یافتہ ڈائر یکٹر (DIRECTOR) ہیں۔

Profile-Image

جناب منظور احمد

ڈائریکٹر

جناب منظور احمد سوئی نادرن کے بورڈ کیلیے بطور ڈائریکٹر (DIRECTOR ) انتخاب میں کامیاب ہوے۔ آپ نظامت اثاثہ جات میں پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی قومی سرمایہ کاری وقف (NIT ) کے چیف آپریٹنگ آفیسر CIOہیں جو کہ 80ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا انتظام سنبھالے ہوے ہیں۔ آپ میوچل فنڈ انڈسٹری میں 24 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں آپ MBA کی ڈگرٰی کے ساتھ AIBPمیں ڈپلومہ رکھتے ہیں CFA کے لیول III کے طالب علم ہیں آپ متعدد مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کورسز میں شرکت کر چکے ہیں آپ پاکستان کی کئی معروف قومی و الاقوامی اداروں بورڈ پر بطور نامزد ڈائریکٹر (Director NIT) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔آپ PICG سے سند یا فتہ ڈائریکٹر (Director) ہیں۔

Profile-Image

جناب محمد ہارون

ڈائریکٹر

 

Profile-Image

جناب محمد ایوب چوہدری

ڈائریکٹر

جناب محمد ایوب چوہدری حال میں وزارت توانائی (پیٹرو لیم ڈویژ ن) میں ایڈ یشنل سیکرٹری تعینات ہیں۔ آپ قومی اداروں میں خدمات کا 22 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ وفاقی اور صوبائی حکو متوں میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آپ کی گزشتہ ذمہ داریوں میں ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ اسلام آباد، چیئرمین پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل (PARC)، سیکرٹری امور نوجوانان، کھیل، آثارقدیمہ اورسیاحت، حکومت پنجاب، ایڈیشنل سیکر ٹری وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، اسلام آباد، سینئر جوائنٹ سیکرٹری (کیر ئیر پلا ننگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد، جوائنٹ سیکرٹری (امیگریشن واسٹیبلشمنٹ) وزارت برائے سمندر پار پاکستانی وترقی انسانی وسائل، جوائنٹ سیکر ٹری (کمیٹیز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، ڈائریکٹر ایڈمینسٹریشن فنانس، پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلا ننگ ایجنسی(PHATA) اور جنرل مینجر(آپریشنز)، کا رپوریشن برائے فروغ سیاحت پنجاب(TDCP) شامل ہیں۔ آ پ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ بطورکنسکٹنٹ پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ اور پروکیورمنٹ سپیشلسٹ بھی کام کر چکے ہیں۔
جناب محمد ایوب چوہدری نوٹنگھم یو ینورسٹی برطا نیہ سے بین الاقوامی بنکاری اور معاشی قانون میںLLM اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بین الاقوامی تعلقات میں M. Sc ڈگری کے حامل ہیں۔ آپ دفتری امور اور ذمہ داریوں کے سلسلے میں متعدد بار بیرون ملک سفر بھی کر چکے ہیں۔
آ پ سو ئی ناردرن گیس پائپ لا ئنز لمیٹیڈ (SNGPL) اور پاک عرب ریفا ئیزی لمیٹیڈ (PARCO)کےبورڈزپرڈائریکٹرہیں۔

Profile-Image

جناب نوید کامران بلوچ

ڈائریکٹر

جناب نوید کامران بلوچ، سیکرٹری فنانس ڈویژن، 19 جون 2019 سے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ کے بورڈ پر بطور نامزدڈائریکٹر کام کررہے ہیں۔ آپ لندن سکول آف اکنامکس سے ترقی پزیر ممالک میں سماجی پالیسی اور پلاننگ میںMSC ڈگری کے حامل ہیں۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے تصدیق یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔ جناب نوید کامران بلوچ نے 1985میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ آپPublic Sector Management ، انتظامیہ، مالیات، عدلیہ، صحت، انشورنس اور پلا ننگ کے شعبوں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب نوید کامران بلوچ بطورسیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ بھی خد مات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن میں وفاقی سیکرٹری تعینات رہے۔ آ پ نے Country Coordinating Mechanism کے چیئر مین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ آپ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چئیرمین کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ جناب نوید کامرن بلوچ کثیر تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ تربیتی کورسز، ور کشاپس، سیمینار اور کانفرنسوں میں شریک رہے۔ آپ PIACLبورڈ کی فنانس کمیٹی کے Ex-Officio چیئرمین ہیں۔

Profile-Image

جناب ساجد محمود قاضی

ڈائریکٹر

جناب ساجد محمود قا ضی، جو ائنٹ سیکر ٹری وزات توانائی، پیٹرولیم ڈریژن نے 1985میں سول سروس اختیا ر کرنے کے بعد آفس مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ معاشی امور، کامرس اورٹیکسٹائل اورانسداد منشیات کی وزارتوں میں کام کاتجربہ رکھتے ہیں۔ بطور ایڈ یشنل رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، آپ نے اعلیٰ عدلیہ کے سوموٹو استحقاق کے عمل درآمد کو ہموار کرنے کے لیے انسانی حقوق سیل کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ 1999سے 2005 کے دوران نیب ٹیم کے بنیادی رکن کی حیثیت سے آپ نے انسداد کر پشن حکمت عملی کی تشکیل اور عمل درآمد میں اپنا کردارادا کیا۔ آپ نے مانچسٹر میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور کمیو نٹی افیئرز کے کونسلر بھی فرائض سرانجام دیئے۔ وزارت پٹیرولیم کا حصہ بننے سے قبل آپ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن میں بطور ڈائر یکٹرجنرل تعینات تھے۔ جناب ساجد محمود قاضی معا شیات، Public Administration اور قانون کے مضامین میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ نے بطور Chevening Scholar واروخ یو نیورسٹی سے LLMکی تعلیم حاصل کی۔ آپ عصری تاریخ کے قاری ہیں اور فراغت کے لمحات Hiking اور قدرت کی عکس بندی میں صرف کرتے ہیں۔

Profile-Image

ڈاکٹر سہیل آر خان

ڈائریکٹر

 

Profile-Image

سید اختر علی

ڈائریکٹر

 

تجدید کردہ: 23-07-2020