صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

سوئی گیس کنکشن ٹرانسفر کے ضمن میں پوچھے گئے اکژ سوالات


کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی ضرورت کن صورتوں میں پیش آتی ہے؟
کنکشن ٹرانسفر کروانے کی ضرورت مندرجہ صورتوں میں پیش آتی ہے۔
  • صارف کی دفات کی صورت میں
  • جائیداد بیچ دینے کی صورت میں

کیا کنکشن ٹرانسفر کیلئے تمام واجبات اداشدہ ہونے ضروری ہیں؟
جی ہاں۔ یہ لازمی ہے کہ کنکشن ٹرانسفر کے لئے تمام واجبات ادا شدہ ہوں۔

جائیداد خریدنے کی صورت میں کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے کیا دستاویزات چاہئیں؟
جائیداد خریدنے کی صورت میں کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکاہوتی ہیں۔
  • موجودہ مالک کی طرف سے کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے درخواست
  • آخری اداشدہ بل
  • موجودہ ما لک کے نام جائیداد کی ٹرانسفر / رجسٹری وغیرہ کی مصدقہ نقل
  • موجودہ مالک کے شناختی کارڈ کی کاپی
  • پموجودہ ما لک کی طرف سے حلف نامہ جس میں اقرار کیا گیا ہوکہ وہ ایس این پی ایل کے قواعد ضوابط کی پابندی کرے گا،اور گیس کنکشن سے متعلقہ تما واجبات ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
  • اگر گھر کے موجودہ مالک ایک سے زیادہ ہیں تو باقی مالکان کی طرف سے درخواست دہندہ کو NOC جاری شدہ

صارف کی وفات کی صورت میں کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے کیا دستاویزات چاہئیں؟
صارف کی وفات کی صورت میں کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہو تی ہیں۔
  • مو جودہ مالک (جائیداد کے وراث) کی طرف سے کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے درخواست
  • صارف کے ڈیتھ سر ٹیفیکیٹ کی کاپی
  • آخری اداشدہ بل
  • اگر جائید اد کے وارث ایک سے زیادہ ہیں تو باقی مالکان کی طرف سے درخواست دہندہ کو NOC جاری شدہ
  • جائید ادکی ٹرانسفر / رجسٹری وغیرہ کی مصدقہ نقل
  • وارثان کے شناختی کارڈ کی کاپی
  • درخواست دہندہ کی طرف سے حلف نامہ جس میں اقرار کیا گیا ہو کہ وہ ایس این جی پی ایل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرے گا اور کنکشن سے متعلقہ تمام داجبات ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

؟پراپرٹی خریدنے کی صورت میں کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لیے پچھلے مالک سے ضروری ہے
جی نہیں۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے کیا پچھلے لانے کی شرط ختم کردی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ٹرانسفر کے لئے پچھلے مالک سے NOC مالک سے ضروری ہے۔NOC

گیس کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی درخواست کہاں دی جاسکتی ہے؟
گیس کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی درخواست سو ئی گیس کمپنی کے ریجنل / سب ریجنل (علاقائی) دفاتر کے سیلز سیکشن میں دی جاسکتی ہے۔

گیس کنکشن اپنے ٹرانسفر کروانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
درخواست دہندہ کی طرف سے کنٹر یکٹ پر دستخط اور سروے و غیرہ ہو جانے کے بعد اگلے بل میں کنکشن ٹرانسفر ہو جاتاہے۔

گیس کنکشن ٹرانسفر کروانے کے عمل میں غیر معمولی تاخیر کی صورت میں کس سے رابط کرنا چاہئے؟
کمپنی کے ریجنل / سب ریجنل (علاقائی) دفتر کے سیلز اسیلز آفیسر انچارج سے رابط کرنا چاہئے۔

میری گیس کنکشن ٹرانسفر کروانے کی درخواست پر جلد کاروائی نہیں کی جارہی؟
اس کی کچھ وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا نامکمل دستاویزات،واجبات کی عدم ادائیگی، جائیداد کے انتقال قبضے وغیرہ میں تنازعات۔اسٹے آرڈروغیرہ۔

تجدید کردہ: 21-10-2019