صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

کمپر یشن

MUHAMMAD ASLAM.jpg

محمد اسلم

سینئر جنرل منیجر

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے کیو نکہ یہ محکمہ سوئی نادرن گیس کے ترسیلی سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کمپریسر اسٹیشن ایسے انجن کی طرح ہے جو پائپ لائنز میں قدرتی گیس کے مطلوبہ بہاؤاور فشار کو ممکن بناتاہے۔

یہ محکمہ گیس کا فشار بڑھا کراسے گیس استعمال کے مراکز تک پہنچانے کے لیے بنایاگیاہے۔ سو ئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ کے پاس بہت بڑا اور جدید کمپریشن سسٹم موجود ہے۔ہمارے نیٹ ورک میں دس کمپر یسر اسٹیشن موجود ہیں، جہاں پر 69 گیس ٹربائن سے چلنے والے کمپریسرز موجود ہیں جو کہ ہر 65 سے 90 میل کے فاصلے پر لگا ئے گئے ہیں اور ان کی کل ہارس پاور 226200 ہے جو کہ قدرتی گیس کے ذخائر اور مارکیٹ کو منسلک کرتے ہیں۔

خطے میں60 لاکھ گھنٹوں سے زائد آپریشن منفر د تجربے کے ساتھ کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ تمام معاملات میں خود کفیل ہے جیسے کہ تمام آپریشن،مرمت ،انجن اوورہالنگ،تعمیر و تنصیب وغیرہ کے کاموں میں بین الاقوامی فنی ترقی کے ساتھ کمپنی کے تو سیع کی رفتار کو بڑھارہاہے۔ کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ گیس کمپریسر اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کے ذریعے گیس کے مطلوبہ بہاؤ اور فشار کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک تک یقینی بناتاہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے بنیادی مقاصد میں بلا تعطل گیس کی ترسیل کیلئے، ا حتیاطی اور ضروری مرمت کے ذریعے مشینری اور پلانٹ کی کارکردگی کو یقینی بنانا، کارکردگی کا جائنرہ لینا،نظام کی مسلسل بہتری اور بین الاقوامی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا، منصوبہ بندی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بین الاقوامی حفظان صحت و ماحول اور کوالٹی منیجمیت سسٹم کے مطابق مکمل کرنا ہے۔

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ ملتان میں قا ئم بہت بڑی ٹربائن انجن اوورہا لنگ ورکشاپ کا حامل ہےجس کا مقصد مینیوفیکچررسے فنی و تکنیکی مہارت منتقلی کے معا ئد ے کے تحت ٹیکنالوجی کےحصول سے زرمبادلہ کی مد میں مرمت کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔او ور ہال کئے گئےانجنوں کو بین الا قوامی میعار کے مطابق جانچنے کے لیے ایک جدید ٹیسٹ سیل قائم کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ ہمارا تربیت یافتہ اسٹاف فیلڈ میں بھی گیس کمپریسر زکو اوورہال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹربائن مشینری کی دیکھ بھال اور کارکرد گی جانچنے کی مہارت کی وجہ سے ہمیں مشینوں کی بہتری کار کردگی کے ساتھ ساتھ بہترین نتائج کا فائدہ حاصل ہے۔

مقامی بھرتی اورقومی و بین الاقوامی تر بیتی پروگرام کے ذریعے ہم مسلسل نہ صرف اپنی استعد اد کارکوبڑھارہے ہیں بلکہ پرانے سسٹم میں بہتری اور تبدیلی لارہے ہیں۔جس کے نتیجے میں ہماری افرادی صلاحیت میں بہتری، پائیدار سسٹم میں سرمایہ کاری اور جدید رحجانات اپنا ئے گئے۔ہم نہ صرف مہارت اور تکنیک حاصل کرچکے ہیں بلکہ اس میں آپریشن اور کام کی بہتر کوالٹی کے کیے بھی کوشاں ہیں۔

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ توانائی گروپ کا ایک ذمہ داررکن ہے اور ماحول دوست پائیدار طریقے سے کسٹمرز کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اپنے قا بل اور پر جوش اسٹاف کے ساتھ ممکن بناتاہے۔

تجدید کردہ: 05-08-2017