ایڈمنسٹریشن

عبدالرؤف اعوان
جنرل منیجر
شعبہ انتظامیہ کمپنی کا اہم ستون ہونے کی وجہ سے اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوۓ اور وسائل کے مناسب استعمال کو یقینی بناتے ہوئے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارے کے عملی شعبہ جات کو ضروری انتظامی سہولت فراہم کرنے میں لازمی کردارادا کرتا ہےاورکمپنی نیٹ ورک کی مسلسل توسیع اوربہترین کارکردگی کےحصول کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح کمپنی کی ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
اس شعبے کا مقصد کمپنی کے ماحول کو نظم وضبط سے بھرپور اور سازگاربنانا ہے تاکہ ادارے کے مفادات کا حصول یقینی بنایا جا سکے اور ملازمین پیداواری عمل میں ہمہ تن مشغول رہیں۔ ادارے کے کاروباری عمل کو جاری رکھنے کے لیے یہ شعبہ دوسرے تمام شعبہ جات کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ یہ شعبہ اپنے کاموں کی نوعیت کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ مختلف قسم کی سہولت کار کمپنیوں سے رابطے میں بھی رہتا ہے۔ نیزادارہ ہذا کے قواعدوضوابط پرعمل درآمد کرنے اور اس کے بڑے پیمانے پر بڑھتے ہوئے اور جغرافیائی لحاظ سے پھیلتے ہوئے انتظامی عمل کو موثر بنانے کی غرض سے لمبی، درمیانی اور چھوٹی مدت کے لیے منصوبہ بندی کرتا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ اپنے کاموں کی نوعیت کی وجہ صرف عوام بلکہ مختلف قسم کی سہولت کار کمپنیوں سے رابطہ میں بھی رہتا ہے۔ ایل ایس ڈیپارٹمنٹ کمپنی کی پالیسوں پر عمل درآمد کرانے اور کمپنی کے بڑے پیمانے پر بڑھتے ہوئے اور جفرافیائی لحاظ سے پھیلتے ہوئے انتظامی آپریشن کو موثر بنانے کی غرض سے لمبی، درمیانی اور چھوٹی مدت کےکیے منصوبہ بندی کرتا ہے۔
شعبہ انتظامیہ (ایڈمن) کے مقاصد:
”ادارےکےتمام علاقائی دفاتر میں نظم وضبط کو برقرار رکھتے ہوئے تجویز کردہ پالیسیوں کومن و عن نافذ کرنا اپنے اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کومد نظررکھتے ہوئے مستقبل کی ضروریات اور پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے تحت موثر سہولت فراہم کرنا اور اس کی نگرانی کرنا۔“
شعبہ انتظامیہ (ایڈمن) کا نظریہ:
”تمام انتظامی معاملات کوفوراًحل کرنا اورکمپنی کے تمام انتظامی دفاتر بشمول علا قائی اور ذیلی سے رابطہ میں رہنا ہے۔“
ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی اقدار :۔
- نظم و ضبط
- سہولت کار
- تعمیل
- حقیقت پسند
- رابطہ کار
- پرعزم