صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

سیلز

SHAHID MAQSUD.jpg

شاہد مقصود

جنرل منیجر

سیلز ڈیپارٹمنٹ کمپنی کا آئینہ دار ہوتے ہوئے، دیانتداری اور اخلاق کے اعلی معیار کو برقرار رکھتےہوئے اپنے صارفین کی بہتر انداز میں خدمت کر نے کی کو شش کرتاہے۔یہ شعبہ درخواست دہندگان کے مسائل کے بہتر حل اور سیلز سے متعلق ان کی شکایات کے ازالے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔ سیلز کا شعبہ گیس پروڈیوسرز اور کار پوریٹ اور دیگر صارفین کے ساتھ گفت و شنید اور گیس کی فروخت اور خریداری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ معاہدے نہ صرف ملکی بلکہ درآمدشدہ (بشمول مائع گیس) سے متعلق ہو سکتے ہیں۔سیلز کے شعبہ کی دوستانہ خدمات اپنے 65 لاکھ سے زائد صارفین کیلئے ہیں جو کہ 4458 سےزائد قصبوں اور دیہاتوں پر مشتمل سوئی ناردرن گیس پائپ لا ئنیز لمیٹڈ کے پورے نیٹ ورک پر محیط ہیں۔ہمارے صارفین تقریبا 64 لاکھ گھر یلو صارفین، تقر یبا 57634 ہزار کمرشل صارفین اور تقریبا 6938 صنعتی صارفین اور سی این جی صارفین پر مشتمل ہیں۔یہ شعبہ ہر قسم کے صارفین کے متعلق معاہدوں اور بنک ضمانتوں کا بھی ذمہ دار ہے،جو بڑ ے صارفین گیس کنکشن کی سیکورٹی کے لیے فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سیلز کا شعبہ اپنے صارفین کو فروخت کردہ گیس حجم اور پائپ لائنیز کے شما ر یاتی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا ذمہ دار ہے۔یہ شعبہ کمپنی کی ماہانہ رپورٹس بھی شا ئع کرتاہے۔جو بعد میں کمپنی کے کھاتہ داروں اور تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

سیلز کا شعبہ کے تمام نیٹ ورک پراپنی خدمات فراہم کرنے کے عزم میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو جانچ کر ان کی تجز یاتی رپورٹس بھی تیارکرتا ہے۔ یہ گیس کے متوقع استعمال اور ممکنہ حساب لگا کر گیس کا لوڈ منیجمٹ منصوبہ بھی بنا تا ہے۔ اسی کام سے حکو مت کوملکی اور درآمد ی گیس سے متعلق منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔

سیلز کا شعبہ اعلی فورمز(جیسے کہ قومی و صوبائی اسمبلی،ایوان بالا،وفاقی وزا ، وزیر اعظم سیکریٹیریٹ، وزیر اعلی سیکریٹیر یٹ، گورنر سیکریٹیر یٹ، وفاقی محتسب وغیرہ) سے اہم امور پر خط و کتابت کا بھی اہم ذریعہ ہے۔

سلیز کا شعبہ اپنے صارفین کی سہولت اور آسانی کے لیے کمپنی کے تمام پندرہ ریجنز میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔

تجدید کردہ: 19-03-2019