صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

گیس کنکشن نام کی تبدیلی

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کا اپنے معزز صارفین کی بہتر خدمت کے لئے انقلابی اقدام

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کنکشن کی اپنے نام منتقلی کا عمل انتہائی سادہ اور مختصر کر دیا ہے۔ اب آپ کو کنکشن منتقلی کے لئے لمبی چوڑی دستاویزات کی ضرورت نہیں۔ کنکشن پر نام کی تبدیلی کی کوئی فیس نہیں۔مزید یہ کہ اگر آپ بطور مالک گیس کنکشن اپنے نام تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو موقع پر کسی قسم کی سیکیورٹی نہیں لی جائے گی۔ لہٰذا اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے آج ہی اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور جائیداد کے کاغذات کے ساتھ ہمارے قریبی دفتر سے رابطہ فرمائیں۔ مزید تفصیل درج ذیل ہے۔

  1. اگر سوئی گیس کا کنکشن آپ کے استعمال میں ہے اور آپ جائیدادکے مالک ، شریک مالک یا وارث ہیں خواہ جائیداد کے کاغذات آپ کے نام پر ہیں یا سٹام پر جائیداد کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ یا کوئی مقدمہ چل رہا ہے۔ ان تمام صورتوں میں آپ کنکشن اپنے نام منتقل کروا سکتے ہیں ۔ سوئی گیس کمپنی آپ سے حلف نامہ(یہاں کلک) لےکر کنکشن اور سیکیورٹی آپ کے نام منتقل کر دے گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری آپ کی ہو گی۔ سوئی گیس کمپنی کسی صورت میں جائیداد کی ملکیت کے جھگڑے میں فریق نہ ہو گی ۔ اور نہ ہی کنکشن منتقلی کو جائیداد کی ملکیت یا وراثت وغیرہ کے ثبوت کے طور پر ظاہر کیا جا سکے گا۔ جائیداد کا مالک ، شریک مالک یا وارث منقطع کنکشن کو اپنے نام کروا کر بحال کروا سکتا ہے ۔ تاہم اس صورت میں اسے حلف نامے کے ساتھ سیکیورٹی/ اضافی سیکیورٹی بھی جمع کروانی ہو گی۔
  2. کرایہ دار صورت میں مالک جائیداد سے کنکشن اپنے نام منتقل کروانے کےلئے جائیداد کے مالک سے این- او- سی (NOC) لانا ضروری ہو گا۔ کرایہ دار کی صورت میں مالک یا سابقہ کرایہ دار کی جمع شدہ سیکیورٹی نئے کرایہ دارکے نام منتقل نہیں کی جاتی۔ کرایہ دارکی صورت میں حلف نامے کا نمونہ حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں.
  3. یاد رکھئے کہ گیس صارف سے متعلق درست کوائف کے عدم اندراج یا میٹر پرانے صارف کے نام سے چلاتے رہنے کی صورت میں گیس کنکشن منقطع کیا جا سکتا ہے۔

عمومی ہدایات

  • کنکشن منتقلی کےلئے ، گیس سپلائی کے معاہدے پر نئے صارف کے دستخط ہوں گے۔
  • حلف نامے کے لئے 100 روپے کا اسٹام پیپر استعما ل ہوگا جو صارف کے اپنے نام سے موجودہ تاریخوں میں نکلوایا گیا ہوگا۔
  • (NOC) لانے کی ضرورت نہیں۔ تا ہم ایسی صورت میں نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ اور بل پر نام اس طرح سے ظاہر کیا جائے گا۔ Faheem Ahmad and Others

سو ئی گیس کنکشن ٹرانسفر کے ضمن میں پو چھے گئے اکثر سوالات
  • سوال: کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے ضرورت کن صورتوں میں پیش آتی ہے۔
  • جواب: کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی ضرورت عموماً مندرجہ ذیل صورتوں میں پیش آتی ہے۔
  • جائیداد خریدنے کی صورت میں
  • ۔ صارف کی وفات کی صورت میں
  • ۔ جائیداد بیچ دینے کی صورت میں
  • ۔ کرایہ دار تبدیل ہونے کی صورت میں
  • سوال: کیا کنکشن ٹرانسفر کیلئے تمام واجبات اداشدہ ہونے ضروری ہیں؟
  • جواب: جی ہاں ۔ یہ لازمی ہے کہ کنکشن ٹرانسفر کے لئے تمام واجبات ادا شدہ ہوں۔
  • سوال: پر اپر ٹی خریدنے کی صورت میں سیکیورٹی ٹرانسفر کروانے کے لئے کیا پچھلے مالک کا NOC ضروری ہے؟
  • جواب: جی نہیں۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے سیکیورٹی ٹرانسفر کے لئے پچھلے مالک سے NOC لانے کی شرط ختم کر دی ہے۔ تاہم موجودہ مالک سیکیورٹی ٹرانسفر کے لئے حلف نامہ جمع کرائے گا۔ حلف نامے کا نمونہ حاصل کر نے کے لئے یہاں کلک کر یں۔
  • سوال : گیس کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی درخواست کہاں دی جا سکتی ہے؟
  • جواب: کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی درخواست سوئی گیس کمپنی کے ریجنل/ سب ریجنل (علاقائی) دفتر کے بزنس ڈویلپمنٹ سیکشن میں یا ویب سائٹ لنک www.sngpl.com.pk کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔
  • سوال : جا ئیداد خریدنے کی صورت میں کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے کیا دستاویزات چا ہئیں؟
  • جواب: جائیداد خرید کی صورت میں کنکشن ٹر انسفر کروانے کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔
  • ۔ موجودہ مالک کی طرف سے کنکشن ٹر انسفر کروانے کے لئے درخواست
  • ۔آخری ادا شدہ بل
  • ۔ موجودہ مالک کے نام جائیداد کی ٹرانسفر / رجسٹری / فرد اسٹام وغیرہ کی نقل
  • ۔ موجودہ مالک کے شنا ختی کارڈ کی کاپی
  • ۔ موجودہ مالک کی طرف سے حلف نامہ جس میں اقرار کیاگیاہو کہ وہ ایس این پی ایل کے قواعدو ضوابط کی پابندی کر ے گا۔ اور گیس کنکشن سے متعلقہ تمام واجبات ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ حلف نامے کا نمونہ حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • سوال: صارف کی وفات کی صورت میں کنکشن ٹر انسفر کروانے کے لئےکیا دستاویزات چا ہئیں؟
  • جواب: صارف کی وفات کی صورت میں کنکشن ٹر انسفر کروانے کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔
  • 1- مالک(جائیداد کے وارث/ مالک) کی طرف سے کنکشن ٹرانسفر کروانے کے لئے درخواست اور شناختی کارڈ کی کاپی
  • 2- صارف کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی کاپی
  • 3- ۔ آخری اداشدہ بل
  • 4- ۔ جائیداد کی ٹرانسفر / رجسٹری / فرد اسٹام وغیرہ کی نقل
  • 5- ۔ درخواست دہندہ کی طرف سے حلف نامہ جس میں اقرار کیا گیا ہو کہ وہ ایس این پی ایل کے قواعدو ضوابط کی پابندی کر ے گا۔ اور گیس کنکشن سے متعلقہ تمام واجبات ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ حلف نامے کا نمونہ حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • سوال: گیس کنکشن اپنے نام ٹرانسفر کروانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
  • جواب: درخواست دہندہ کی طرف سے کنٹریکٹ پر دستخط اور سروے وغیرہ ہو جانے کے بعد اگلے بل میں کنکشن ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔
  • سوال: گیس کنکشن ٹر انسفر کروانے کے عمل میں غیر معمولی تا خیر کی صورت میں کس سے رابط کرنا چاہئے؟
  • جواب: گیس کمپنی کے ریجنل / سب ر یجنل (علاقائی) دفتر کے بزنس ڈویلپمنٹ انچارج سے رابط کر نا چاہئے۔
  • سوال: میری گیس کنکشن ٹرانسفر کروانے کی درخواست پر جلد کا روائی نہیں کی جارہی؟
  • جواب: اس کی کچھ وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا نا مکمل دستاویزات ، واجبات کی عدم ادائیگی، غیرہ۔
  • سوال: کیا سوئی گیس کنکشن کی اپنے نام منتقلی کو جائیداد کی ملکیت کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے؟
  • جواب: ہر گز نہیں۔