صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

بل کی اقسام

عمومی بل

بل نصب شدہ میٹر کی پیمائش کردہ حقیقی ریڈنگ اور صارفین کی تمام اقسام کے لئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے دی گئی شرح کےمطابق جاری کیا جاتا ہے۔ عام طور پر دباو کا جزوضربی تجارتی صارفین کے لئے گیس کے درست حجم کی پیمائش کرنے کے لئے اطلاق ہوتا ہے۔ دباو، درجہ حرارت اور سپرکمپرسیبیلٹی عوامل، صنعتی بلک فراہمی صارفین کے گیس کےدرست حجم کی پیمائس کرنے کے لئے لاگو کیا جاتا ہے۔

آرایل این جی والے گھریلو صارفین کو اوگرا کے کے متعین کردہ ماہانہ نرخ کے مطابق بل ارسال کیے جاتے ہیں۔

پرویژنل (اندازا) بل

جب اصل میٹر ریڈنگ کسی وجہ سے ریکارڈ نہ کی جا سکے تو صارفین کو اندازے کے مطابق بل جاری کیا جاتا ہے۔ عوامل میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

  • انڈیکس گلاس کا گرد آلود ہونا
  • میٹر کے اندر پانی ہونا
  • میٹر پر دھول جمی ہونا۔
  • میٹر جھاڑیوں کے اندر ہونا۔
  • بارش کا پانی میٹر کے اندر ہونا۔
  • میٹر عام اونچائی سے اوپر نصب ہونا۔
  • میٹر کی پوزیشن سہل نہیں۔
  • میٹر گھر کے اندر نصب ہونا۔
  • گھر کا پتہ نہ ملنا۔

پرویژنل (اندازا) بل بالترتیب پھچلے سال کے اسی عرصے کے استعمال یا فوری طور پر پھچلے مہینے یا اسی علاقے کے استعمال کے رجحان کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔

پرویژنل یا اندازا بل اصل میٹر ریڈنگ ملنے کی صورت میں اگلے عام بل میں ایڈجسٹ کر دیا جاتا ہے۔

سٹکی بند (خراب) میٹر بل

اگر استعمال مقرر کردہ کھپت کی حد سے نیچے ہو یا بالکل استعمال نہ ہو تو جاری کیا جاتا ہے۔ اوگرا کی طرف سے مقرر کی گئی کم از کم رقم کچھ صارفین کی اقسام لئے درج ذیل ہے۔ یہ رقم کرایہ میڑ اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے علاوہ ہے۔.

زمرہ کم از کم چارجز (روپے فی مہینہ)
گھریلو
(ا) انفرادی گھریلو میٹر (ب) مساجد، گرجا گھروں، مندروں، مدارس، دیگر مذہبی مقامات اور منسلک ہوسٹل Rs. 148.50
حکومت اور نیم سرکاری دفاتر، ہسپتال، کلینکس، میٹرنٹی ہومز، حکومتی مہمان خانے، مسلح افواج میسز، لنگرز، یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں، یتیم خانے اور ہوسٹل اور رہائشی کالونیوں کے علاوہ دیگر خیراتی ادارے جن کو بلک میڑ کے ذریعے گیس فراہم کی جاتی ہے۔ Rs. 810.00
کمرشل
تمام یونٹ جو مقامی حکومت سے تجارتی یونٹ کے طور پر منظور شدہ یا کیفے، بیکریوں، دودھ کی دکانوں، چائے کے سٹال، کینٹینوں، حجام کی دکانوں، دھوبی، ہوسٹل، مالز، سینما، کلب، تھٹیر کی طرح تفر یح کی جگہیں جو براہ راست صارفین کی اشیا، تجارتی فروخت کے لئے پیش کرتے ہیں اور غیرسرکاری دفاتر اور کار پوریٹ فرمز وغیرہ Rs. 3,304.00
کمرشل خصوصی (روٹی تندور) Rs. 3,304.00
برف خانے Rs. 3,304.00
صنعتی ادارے Rs. 20,232.00
سی این جی Rs. 23,604.00
سیمنٹ Rs. 25,290.00
پاور سٹیشنز (واپڈا اور کے ایس سی کے پاور سٹیشنز)
(i) واپڈا اور کے ایس سی کے پاور سٹیشنز اور دیگر بجلی یو ٹیلٹی کمپنیز Rs. 20,232.00
(ii) واپڈا کے گیس ٹربائن پاور اسٹیشں، نشاط آباد، فیصل آباد Rs. 975,000 (Fixed Charges)
(iii) ڈہرکی میں لبرٹی پاور لمٹیڈ کا گیس ٹربا ئن پاور لانٹ (فیز ۱) Rs. 24,071.94
بجلی کے آزاد پروڈیوسرز Rs. 20,232.00
کیپٹیو پاور Rs. 20,232.00

سٹکی بند (خراب) میٹر بل

اگر میٹر بند ہو یا رک رک کر چلتا ہو یا خراب ہو اور اس میں سے گذرنے والی گیس کی پیمائش نہ کرسکتا ہو تو سٹکی یا بند میٹر کا بل جاری کیا جاتا ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے گرمی یا سردی کے موسم کی مناسبت سے اوسط استعمال کی بنیاد پر بل جاری کیا جاتا ہے۔ جبکہ صنعتی اور تجارتی صارفین کے دو مہینے اور دو مہینے بعد کے اوسط استعمال (جوبھی ان میں سے زیادہ ہو) کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔