صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)

DMD(Ops)

ثاقب ارباب

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) کی زیرنگرانی مندرجہ ذیل محکمے کام کر رہے ہیں

  • پروجیکٹس
  • ٹرانسیمشن، کمپریشن، ٹیلی کام
  • ڈسٹری بیوشن، یوایف جی کنٹرول، کسٹمرسروسز
  • انجینیرنگ سروسز (منصوبہ بندی اور ترقی، ایل این جی/ایل پی جی، کروژن کنٹرول، مرکزی میٹرنگ ورکشاپ)

تمام تکنیکی محکمے آپس میں قریبی تعاون کو بروِئے کار لاتے ہوئے انقلابی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہین جس کے نتیجے میں فنی جدات عمل پذیر ہو رہی ہے جن میں جغرافیائی معلومات کے نظام میں بہتری، جدید ترین پیمائشی آلات اور یو ایف جی کنٹرول کے موثر ترین طریقوں پر منتقلی ٹرانسمشن/ڈسٹری بیوشن کے نظام کی ڈیزائنگ اور منصوبہ بندی کے لیے اعلی سافٹ وئیر اور سروے آلات کا استعمال اور پائپ لائنز کو بچھانے اور ان کی سالمیت کے لیے جدید ترین انتظامی اقدامات اور آلات کو اپنانا شامل ہے۔

ملک کو درپیش توانائی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایل این جی انفراسٹرکچر کی بہتری کے ایک جامع منصوبہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ گیس کی متوقع رسد کو ایل این جی برآمدکر کے پورا کیا جا سکے ۔ ملکی اور عالمی سطح پر کمپنی کے بزنس کے فروغ کے لیے ایسے منصوبوں کی نشاندہی پر جہاں کمپنی گیس پائپ لائنز بچھانے اور اس کے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے، انجینرنگ ، سامان کی خریداری اور تعمراتی خدمات مہیا کر سکتی ہے۔ پھر پور زوردیا جا رہا ہے۔

کمپنی آئل اور گیس کی بڑی کمپنیوں جیسے مول، اوایم وی، اوجی ڈی سی ایل وغیرہ کے لیے کوالٹی کو یقینی بناتے ہوئے کئی انجینرنگ خریداری اور تعمیری منصوبے بر وقت پا یہ تکمیل تک پہنچا چکی ہے۔

ایسے دور دراز علاقوں کی نشاندہی کے لیے جہاں کمپنی کے لیے موجودہ پائپ لائنز کے جال کے ذریعے گیس مہیا کرنا تکنیکی اور اقتصادی طور پر مناسب نہیں جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تا کہ ان جگہوں پر ایل پی جی اور ہوا کی آمزش والے پلانٹس کی ڈیزیئنگ اور انکو نصب کر نے کا کام سر انجام دیا جا سکے۔