صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

منیجنگ ڈائریکٹر کا پیغام

MD

عامر طفیل

مینیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اپنے معز ز صارفین کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتری لا سکے اور کمپنی اور اس کے صارفین اور اداروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے۔
ہم جانتے ہیں کہ مقاصد کی تکمیل اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ہمیں بہت سے کڑے امتحانات سے گزرنا ہوگا۔ اس کے لیے ہم کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار ہیں اور نہ ہی ہم سے کو ئی چیز پوشیدہ ہے۔ ہمیں گیس کی ترسیل اور فراہمی سے متعلق مستقبل میں بہت سے مسا ئل نظرآرہے ہیں۔تاہم معزز صارفین کے تعاون اور موثر اقدامات کے ذر یعے ہم ان کا مقابلہ کریں گے تاکہ اس مشکل گھڑی میں موثر اقدامات کے ذریعے آپ کی بہترین خدمت سر انجام دی جاسکے۔ ہم سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ، ایک ٹیم کی حیثیت سے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ان پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کیاجائے۔ اگر ہم مل جل کر کا م کریں تو مجھے قو ی امید ہے کہ حالات بہترسےبہتر ہوں گے جن کا فائدہ کمپنی ، اس سے جڑے افراد،متعلقہ اداروں اور معاشرے کے لیے ہوگا۔ کمپنی کی بہتری کے لیے ہمیں کمپنی سے جڑ ے تمام افراد اور ادارں سے ان کے مفید مشوروں کی ضرروت رہتی ہے۔
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے صارفین کے لیے بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں۔ تاہم اس سلسلے میں کچھ بندشیں ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ ہم اپنے صارفین سے استدعا کرتے ہیں کہ قدرتی گیس کی طلب ورسد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا استعمال نہایت کفایت شعاری اور موثر انداز سے کریں۔ کیونکہ گیس کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گیس چوری کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہمیں ارباب اختیار اور قوم کی مجموعی اعانت اور مدد کارہے۔ گیس چوروں کی یہ حرکت ایماندار صارفین کو ان کے قانونی حق سے محروم کرتی ہے۔