صارف کا بل نئے کنکشن کا طریقہ کار نئے کنکشن میرٹ لسٹ لوڈ مینیجمنٹ شیڈول استفسارات ٹینڈر کمپنی دفاتر صحت، حفاظت اور ماحولیات
banner

کمپنی پروفائل

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ پرائیویٹ لمیٹڈ ادارے کے طور پر 1963ء میں قائم ہوئی۔جنوری 1964ء میں سوئی ناردرن گیس کو کمپنیز ایکٹ 1913 ء (موجودہ کمپنیز ایکٹ 2017 ء)کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا اور یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں لسٹڈ ادارے کے طور پر موجودہے۔ کمپنیز ایکٹ ۲۰۱۷ کے تھرڈ شیڈول کی رو سے کمپنی کا شمار پبلک انٹرسٹ کمپنی میں ہوتا یے۔

ابتداء میں سوئی ناردرن گیس نے پاکستان انڈسٹریل ڈٖویلپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی)سے پہلے سے موجود217میل طویل 16انچ قطرپر مشتمل سوئی-ملتان سسٹم اوراٹک آئل کمپنی لمیٹڈ سے 82میل طویل انچ قطرپر مشتمل دُھلیاں -راولپنڈی -واہ سسٹم حاصل کیے۔سوئی ناردرن گیس نے تجارتی آپریشنز کا آغازملتان اور راولپنڈی ریجنز میں 67صارفین کو 47ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فروخت سے کیا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) پاکستان کی سب سے بڑی انٹگریٹیڈ گیس کمپنی ہے جو شمال اور وسطی پاکستان میں موجود اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں 7.22 ملین سے زائد صارفین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ سوئی ناردرن گیس آئی ایس او 14001:2015اور آئی ایس او 45001:2018 سند یافتہ ادارہ ہے۔ سوئی ناردرن کی 11سائٹس کو پاکستان انوائرومنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک۔ ای پی اے) کے پروگرام ”اسمارٹ 2“ کے تحت رجسٹر کروایا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کو انتہائی دباؤ کی حامل گیس ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹمز کے آپریشنز اور دیکھ بھال کے حوالے سے پچاس برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔سوئی ناردرن نے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) کنٹریکٹر کے طور پر اپنی سرگرمیوں کو توسیع دی ہے تاکہ سوئی ناردرن سمیت دیگر اداروں کے لیے پائپ لائن کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور تعمیر کا کام بھی کیا جاسکے۔

سوئی ناردرن گیس کا ٹرانسمیشن سسٹم )بشمول مین لائن اور لوپ لائنز ۹،۳۰۴٫۶۹ (کلومیٹر طویل ہے جو بلوچستان میں سوئی کے مقام سے شروع ہوکر خیبر پختونخواہ میں پشاور تک پھیلا ہوا ہے۔سوئی ناردرن کا ڈسٹری بیوشن نظام پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے 5,284مرکزی علاقوں اور ملحقہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جسے 16 علاقائی دفاتر کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے۔یہ ڈسٹری بیوشن نظام 142,998کلومیٹر طویل پائپ لائن پر مشتمل ہے۔ سوئی ناردرن گیس تجارتی، گھریلو، جنرل انڈسٹری، فرٹیلائزر، پاور اور سیمنٹ سیکٹرز کے 7.22ملین سے زائد صارفین کو گیس مہیا کرتا ہے۔مالی سال 2019-20ء کے دوران سوئی ناردرن گیس نے صارفین کو 623,724ایم ایم سی ایف ڈی گیس فروخت کی۔

کمپنی رجسٹریشن نمبر: CUIN-0043761
نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این): 7-0801137
جنرل سیلز ٹیکس نمبر (جی ایس ٹی): 19-967-9999-91-03