- صفحہ اول
- /
- صارف خدمات
- /
- آن لائن خدمات
- /
- گھریلو اور خصوصی گھریلو صارفین
- /
- گھریلو اور خصوصی گھریلو کنکشنز
گھریلو اور خصوصی گھریلو کنکشنز
- درخواست جمع کرانا
- گھر کا سروے
- ڈیمانڈ نوٹس کا اجرا
- ہاوس لائن کی تنصیب
- سیکیورٹی (زر ضمانت) اور سروس لائن کی رقم جمع کرانا
- گیس کا کنکشن
- پہلا بل
- انبتاہ
درخواست جمع کرانا
(جہاں پر گھر کے سامنے سوئی گیس لائن موجود ہے)
اگر سوئی نادررن گیس کا نیٹ ورک آپ کے گھر کے سامنے موجود ہے اور چالو حالت میں ہے تو آپ اپنے گھر کے قریبی ریجنل آفس /سب آفس/سہولت مرکز سے درخواست فارم حاصل کرکے مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔
- کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی (لازماً)
- گھر کی رجسٹری / فرد کی کاپی (لازماً)
- اسی گھر کے بجلی کے بل کی کاپی (ترجیحاً)
- ہمسا ئے / محلے دار کے گیس بل کی کاپی (ترجیحاً)
گھریلو گیس کنکشن کی درخواست کی فیس نہیں۔
درخواست فارم مندرجہ ذیل لنک سے ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اپنی درخواست کی وصولی کی رسید حاصل کریں۔ یہ رسید آپ کی درخواست پر کاروائی کے لئے حوالے کے طور پراستعمال کی جاسکے گی۔
(جہاں پر گیس کی لائن آپ کے گھر کے سامنے موجود نہیں)
اگر آپ کی گلی میں آپ کے گھر کے سامنے سوئی گیس کا نیٹ ورک موجود نہیں ہے تو آپ کو اپنے گھر کے قریبی ریجنل آفس /سب آفس/سہولت مرکز سے گیس نیٹ ورک کی توسیع کا درخواست فارم حاصل کرنا ہوگا۔ فارم مندرجہ ذیل لنک پر بھی موجود ہے۔
درخواست فارم کے تمام متعلقہ خانے درست، واضح اور مکمل طور پر پُر کریں اور اپنے گھر کے قریبی ریجنل آفس /سب آفس/صارفین کا سہولت کا مرکز میں مندرجہ ذیل دستاویزات کے ہمراہ جمع کروایں۔
- قومی شناختی کارڈ کی کاپی
- ب۔جائیداد کی ملکیت کا ثبوت (رجسٹری یا کوئی اور قانونی دستاویز وغیرہ)
گھر کا سروے
- اس مرحلے میں کمپنی کا نمائندہ آپ کی باری آنے پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کی تجزیاتی رپورٹ کو تیار کرنے کے لیے آپ کے گھر کاسروے کرے گا۔
- کمپنی کا نمائندہ سائٹ کے دورہ کے وقت ہاوس لائن پلان تیار کرے گا تا کہ پتہ چل سکے کہ گیس سپلائی مہیا کرنا تکنیکی طور پر ممکن ہے یا نہیں۔
ڈیمانڈ نوٹس کا اجرا
- سروے رپورٹ اور تکنیکی جانچ کے بعد آپ کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاسکے گا۔
- گھریلو گیس کنکشن کے لئے سیکورٹی اور سروس لائن کے واجبات کا جدول مندرجہ ذیل ہے۔
پلاٹ کی پیمائش | سروس لائن کے واجبات | سیکورٹی فیس | کل میزانیہ |
---|---|---|---|
۱۰مرلہ تک | Rs. 1,500 | Rs. 4,500 | Rs. 6,000 |
۱۰مرلہ سے زائد | Rs. 3,000 | Rs. 4,500 | Rs. 7,500 |
ہاوس لائن کی تنصیب
ہاوس لائن یعنی گھر کے اندر کے پائپ، جوڑ اور متعلقہ تمام فٹنگ کی تکمیل اور دیکھ بھال کی ذمہ داری صارف کی ہے۔ اس ضمن میں صارف تصدیق نامہ جمع کروانے کا پابند ہوگا کہ تمام فٹنگ ہر قسم کے نقائص سے پاک ہے
اوپر کی طرف جائیںسیکیورٹی (زرضمانت) اور سروس لائن کی رقم جمع کرانا۔
چالان فارم یا سیکورٹی /سروس لائن کی رقم کا بل حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان اپنے گھر کے قریبی ریجنل آفس /سب آفس/سہولت مرکزمیں مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔
- دستخط شدہ گیس سیلز کا معاہد
- ہاوس لائن (گھر کے اندر گیس پائپ کی فٹنگ) کا سرٹیفیکیٹ
- کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی
- جائیداد کی ملکیت کا ثبوت (رجسٹری یا کوئی اور قانونی دستاویز وغیرہ)
سیکیورٹی کی رقم اور سروس لائن کے اخراجات وغیرہ جمع کرانے کی بینک کی جاری کردہ رسید ایک ہم دستاویز ہے اور اسے حفاظت میں رکھنا چاہیے۔ کمپنی کا نمائندہ کبھی بھی وقت رسید ملاحظہ کرسکتا ہے۔
اوپر کی طرف جائیںگیس کنکشن
- آپ کو گیس کنکشن پہلے آیئے، پہلے پایئے کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔
- ڈسٹری بیوشن کاشعبہ آپ کے کنکشن کی جگہ تک سروس پائپ بچھاے گا۔
- ڈسٹری بیوشن کا شعبہ آپ کی پراپرٹی پر میٹر لگائے گا اور گیس سپلائی جاری کرے گا۔
پہلا بل
- پہلا بل گیس سپلائی جاری ہونے کے ۴۵ دن کے اندر اندر جاری کیا جائے گا۔
- اگر آپ کو ۴۵ دن کے اندر گیس بل نہیں ملتا تو اپنے علاقہ کے ریجنل آفس سے رابطہ کریں۔
انتباہ
اپنی باری سے گیس کنکشن حاصل کرنے کے لئے کسی ٹھیکیدار یا نمائندہ کو پسیے ادانہ کریں۔ یہ پیسوں کا ضیاع ہے اور اخلاقی یا قانونی طور پر بھی درست نہیں ہے۔
اوپر کی طرف جائیں